جمعہ, مارچ 28, 2025
اشتہار

کوئٹہ : ایف سی کی کارروائی، اسلحہ اور بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: سرحدی علاقے مارگٹ میں ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے ایک غار سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرکے قبضے میں لے لیا۔

کوئٹہ میں بڑی تباہی سے بچ گیا، ایف سی نے کارروائی کرکے بھاری مقدار میں بارودی مواد پکڑ لیا ہے، ترجمان ایف سی کے مطابق ڈگاری مارکیٹ سے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ کے قریب کارروائی کی گئی، جس کے دوران غار سے ستر راکٹ، تین سو کے قریب دستی بم، بارودی سرنگ اور بڑی تعداد میں مختلف بورز کے راؤنڈز برآمد ہوئے۔

ایف سی حکام نے گرفتار ملزم سے تفشیش کی روشنی میں بتایا کہ ملنے والا اسلحہ اور گولہ بارود چھبیس اگست کو دہشت گردی کے لیے استعمال کیا جانا تھا اور کالعدم تنظیم کے کارندے اور شرپسند اسی غار سے اسلحہ لے کر کوئٹہ اور بولان میں کارروائیاں کرتے تھے۔

دوسری جانب ایک اور کارروائی میں پولیس نے کوئٹہ کے قریب سبی روڈ پر پل کے نیچے سے ایک خودکش جیکٹ اور چار خودساختہ بم برآمد کرلیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں