اتوار, جون 14, 2026
اشتہار

کوئٹہ:چائلڈ پورنوگرافی کی اطلاع پر ایف آئی اے کی کارروائی، ایک شخص گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی نے بلوچستان سے چائلڈ پورنو گرافی کی اطلاع پر ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبرکرائم ونگ نے خفیہ اطلاع پر بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے بچوں کی نازیبا ویڈیوز رکھنے پر ایک شخس کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔

اس حوالے سے ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کے موبائل سے بچوں کی نازیبا ویڈیو برآمد ہوئی ہیں جس کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث بین الاقوامی گروہ کا اہم کارندہ گرفتار

واضح رہے کہ گزشتہ برس کو فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے سائبر کرائم ونگ نے اسلام آباد سے چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث انٹرنیشنل گروپ کے اہم کارندے کو گرفتار کیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں