site
stats
بلوچستان

کوئٹہ : سریاب روڈ پر فائرنگ،پولیس اہلکار زخمی

کوئٹہ: سریاب روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہو گیا،پولیس اہلکار کو تشویش ناک حالت میں سی ایم ایچ اسپتال منتقل کر دیا گیا.

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر پولیس اہلکار پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نےفائرنگ کردی،فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا.

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سےفرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تاہم علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے.

واضح رہے کہ گذشتہ روز کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر دہشت گردوں نے ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی،جس میں چارجوان شہید ہوگئے جبکہ منگل کو ہزارگنجی اور سریاب روڈ پر چار پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا تھا.

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

loading...

Most Popular

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top