The news is by your side.

کوئٹہ میں فائرنگ سے پی ٹی آئی کارکن نرگس بلوچ جاں‌ بحق

صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں‌ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پی ٹی آئی کارکن نرگس بلوچ کو قتل کردیا.

اے آر وائی نیوز کے مطابق کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پی ٹی آئی کارکن نرگس بلوچ کو موٹ کے گھاٹ اتار دیا ان کے دو بچوں کو بھی گزشتہ سال قتل کردیا گیا تھا۔

 پولیس کے مطابق بلوچستان یونیورسٹی کے قریب موٹر سائیکل سواروں نے  خاتون رکن کو نشانہ بنایا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ مقتولہ کے دو بچوں کے قتل کرنے پر نرگس بلوچ نے نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا لیکن پولیس ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں