کوئٹہ میں گیس سلنڈر لیک ہونے کے باعث دم گھٹنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کوئٹہ میں گیس سلنڈر لیک ہونے کے باعث دم گھٹنے سے 2 بچوں، خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے جن کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
افسوسناک واقعہ نواں کلی عبدالخالق روڈ پر گیس سلنڈر لیک ہونے کے باعث پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
واضح رہے کہ نومبر 2025 میں لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں پیزا شاپ کے اندر سلنڈر پھٹنے سے8افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے رضا کاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمی ہونے والے افراد کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد جناح اسپتال منتقل کیا تھا۔
ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ گیس سلنڈر دھماکے کے زخمیوں میں سلمان، معظم، فیصل، ساجد، شہریار، نعمان، داؤد اور سبحان شامل ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


