دبئی: پی ایس سیزن فور کے تیسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے جانے والے تیسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کی جانب سے دیا جانے والا 156 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا، عمر اکمل نے شاندار نصف سنچری اسکور کی۔
سرفراز احمد نے ٹاس جیت پہلے پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو زلمی کی ٹیم مقررہ اوورز میں صرف 156 رنز بناسکی، کامران اکمل اور مصباح الحق نے 49 رنز کی اننگز کھیلی۔
کوئٹہ کی جیت میں عمر اکمل نے 75 رنز کی شاندار ناقابل شکست کھیلی اور کپتان سرفراز احمد 37 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر سیمی کو کیچ دے بیٹھے۔
SIX! Umar Akmal comes down the track and slogs it over long on for another maximum. Quetta Gladiators are 53/2 in the 6th over
Scorecard and ball-by-ball details 👉 https://t.co/hYpj090J2a #PSL2019 #PZvQG #KhelDeewanoKa #CricketForAll pic.twitter.com/zrdf9nWJwA
— Cricingif (@_cricingif) February 15, 2019
پشاور زلمی کی جانب وہاب ریاض نے دو جبکہ حسن علی اور عمید آصف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں پی ایس ایل فور کے تیسرے میچ میں پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 156 رنز کا ہدف دے دیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا، 13 رنز کے مجموعی اسکور پر پشاور کی پہلی وکٹ گری جب فلیچر 1 رن بنا کر محمد عرفان جونیئر کا نشانہ بنے۔
دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کامران اکمل تھے جو 49 رنز بنا کر محمد نواز کی گیند پر روسو کو کیچ دے بیٹھے، صہیب مقصود 26 رنز بناسکے۔
مصباح الحق نے 49 رنز کی شاندار اننگز کھیلی لیام ڈوسن 21 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد نواز نے 2 وکٹیں حاصل کیں، محمد عرفان جونیئر اور غلام مدثر کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آسکی۔
قبل ازیں کوئتہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پشاور زلمی کے کھلاڑیوں کو کم اسکور پر آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاسکواڈ
سرفراز احمد کپتان، احمد شہزاد، عمر اکمل، ڈیون اسمتھ، روسو، محمد نواز، شین واٹسن، غلام مدثر، سہیل تنویر، محمد عرفان جونیئر، فواد احمد شامل ہیں۔
پشاور زلمی اسکواڈ
ڈیرن سیمی کپتان، کامران اکمل، اینڈریو فلیچر، مقصود، مصباح الحق، کیرون پولارڈ، ڈاسن، وہاب ریاض، حسن علی، عمید آصف، ثمین گل شامل ہیں۔
Both the teams had thrilling encounters in previous seasons and we are up for another exciting clash of #YellowStorm and #purpleforce.#PZvQG #HBLPSL #KhelDeewanoKa pic.twitter.com/xPklos9sfU
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 15, 2019
واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن فور کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے محمد عامر کی شاندار بولنگ کی بدولت ملتان سلطانز کو 7 رنز سے شکست دی تھی۔