اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےغیرملکی کھلاڑی کراچی پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پی ایس ایل فور کے پلے آف مرحلے میں کوالیفائی کرنے والی ٹیمیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے غیرملکی کھلاڑی کراچی پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے غیرملکی کھلاڑی آج صبح جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچے جہاں ٹیم انتظامیہ نے بلوچی پگ پہنا کر کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم کے غیرملکی کھلاڑیوں میں شین واٹسن، ڈی جے براوو، رائیلی روسو، ہیری گرنی، ڈیوین اسمتھ اور مینٹور ویوین رچرڈز بھی شامل ہیں۔


دوسری جانب پشاور زلمی کے کھلاڑی بھی کپتان ڈیرن سیمی کی قیادت میں آج صبح کراچی پہنچے۔

پی ایس ایل4: کراچی کنگز اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکا ٹاکرا آج ہوگا

واضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ کے چوتھے ایڈیشن میں آج کراچی کنگز اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ٹاکرا ہوگا۔

کراچی کنگز اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں میچ شام 7 بجے ہوگا جبکہ شائقین کو وقت پر اسٹیڈیم پہنچنا ہوگا، نیشنل اسٹیڈیم کے دروازے دوپہر12 بجے کھول دیے جائیں گے اور شام 5 بجے بند کردیے جائیں گے۔

ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، 13 ہزار سیکیورٹی اہلکار نیشنل اسٹیڈیم اور اس کے اطراف فرائض انجام دے رہے ہیں۔

انتطامیہ نے آج نیشنل اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے لیے آنے والوں کے لیے کئی مقامات پرپارکنگ پوائنٹس بنائے ہیں، شائقین کو شٹل سروس کے ذریعے اسٹیڈیم تک پہنچایا جائے گا۔

شائقین کو ٹکٹ اور اصل شناختی کارڈ ساتھ لانا ہوگا جبکہ کھانے پینے اور خواتین کے ہینڈ بیگ لانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں