تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

جیسن رائے کو امپائر کے فیصلے پر اعتراض کرنا مہنگا پڑ گیا

کراچی: پی ایس ایل 7 کے 21ویں میچ میں جیسن رائے کو امپائر کے فیصلے پر اعتراض کرنا مہنگا پڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پرکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنر جیسن رائے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

امپائر کی جانب سے آؤٹ دینے کے بعد ردعمل ظاہر کرنے پر جیسن رائے دو عشاریہ دو ایک کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔


جیسن رائے پر میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ عائد کیا گیا، بیٹر نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے جرمانے کو قبول کیا ہے۔

واضح رہے کہ ضابطہ اخلاق کے پہلے درجے کی خلاف ورزی کرنے پر کھلاڑیوں کو آفیشل وارننگ دی جا سکتی ہے یا ان کی میچ فیس کا 25 فیصد تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی  اننگ کی دوسری ہی گیند پر فل سالٹ کو کیچ دے بیٹھے تھے۔

جیسن رائے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں 13ویں نمبر پر ہیں۔ انہوں نے اس وقت تین میچوں میں 56.67 کی اوسط اور 197.67 کے اسٹرائیک ریٹ سے 170 رنز بنائے ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جس نے 2019 میں 20 اوور کا ٹورنامنٹ جیتا تھا، اس وقت 16 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہے۔ انہیں اپنے سات میچز میں تین جیت اور چار میں شکست ہوئی ہے۔

Comments

- Advertisement -