اتوار, نومبر 3, 2024
اشتہار

’معصوم بچیوں کا کیا قصور تھا، اللہ ان دہشت گردوں کو تباہ و برباد کرے‘

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ سمیت بلوچستان میں دہشت گردوں نے غریب اور نہتے شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنادیا گزشتہ روز دستی بم حملوں میں تین پولیس اہلکاروں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال میں طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ سبزل روڈ پر دستی بم پھٹنے سے 3 خواتین سمیت 4 افراد زخمی

دستی بم حملوں میں زخمی ہونے والے زیادہ تر افراد مزدور تھے جو اہلخانہ کے لیے جو اہلخانہ کے لیے روزگار کمانے سے قاصر ہوگئے۔

- Advertisement -

دہشت گردوں کے حملے میں مزدور ابو ذر کی دو بیٹیاں ’کائنات‘ اور ’بی بی حوا‘ شدید زخمی ہوگئیں۔

والد نے کہا کہ ’میں کشن میکر ہوں، میرے تین بچے ہیں، معصوم بچیوں کا کیا قصور تھا وہ تکلیف میں ہیں، حکومت ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے انہیں جہنم واصل کرے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ان معصوم بچیوں کا کیا قصور تھا ان معصوم بچیوں کا کیا قصور تھا ہ تو بے گناہ ہیں۔

شہری نے کہا کہ ’ہم کام کے سلسلے میں مزدوری پر گئے ہوئے تھے، گھر پر بچے کام کررہے تھے وہ اچانک آگئے میرے بچے تو بے گناہ ہیں، اللہ ان کو تباہ و برباد کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں