The news is by your side.

Advertisement

کوئٹہ: ہزارگنجی دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے درج

کوئٹہ: ہزارگنجی دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، مقدمے میں قتل، اقدام قتل، دہشت گردی، ایکسپلوسیوایکٹ کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ ہزارگنجی دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا ، مقدمہ ایس ایچ اوشالکوٹ کی مدعیت میں درج کیاگیا، مقدمے میں قتل، اقدام قتل، دہشت گردی، ایکسپلوسیوایکٹ کی دفعات شامل کی گئیں۔

یاد رہے کوئٹہ میں شالکوٹ تھانے کی حدود میں دھماکہ ہوا تھا ، جس کے نیتجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں : کوئٹہ میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق

دھماکا خیزمواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیاتھا، دھماکے کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا خیزمواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیاتھا ، جس کے باعث دھماکے کے بعد کئی موٹر سائیکلوں میں بھی آگ لگ گئی تھی۔

خیال رہے نیکٹا نے2روز قبل کوئٹہ میں ممکنہ دہشتگرد حملوں کا تھریٹ الرٹ جاری کیا تھا ، جس میں کہا گیا تھا کہ دہشت گرد کوئٹہ میں کسی ہائی پروفائل سیاستدان پربھی حملہ کرسکتےہیں

Comments

یہ بھی پڑھیں