بدھ, جولائی 15, 2026
اشتہار

کوئٹہ میں شہری نے بیوی اور بچوں کو قتل کرکے انتہائی قدم اٹھا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ میں شہری نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے بیوی اور چار بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کوئٹہ میں وحدت کالونی کے رہائشی محمد آصف نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے بیوی اور چار بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی، جاں بحق بچوں میں تین بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے۔

متوفی نے خودکشی سے قبل ویڈیو بیان میں دو ہمسایوں سرکاری ملازمین پر گھریلو زندگی میں مداخلت کے الزامات لگائے تھے۔

محمد آصف کے بھتیجے نے بتایا کہ واقعے سے قبل چچا نے فون پر کچھ لوگوں کی جانب سے تنگ کرنے کی شکایت کی اور کہا خود اور بچوں کوختم کررہا ہوں۔

متوفی نے اپنا ویڈیو بیان محلہ کے واٹس ایپ گروپ اور دیگر لوگوں کو بھی بھیجا، جس میں وہ دو ہمسایوں کی جانب سے گھریلو معاملات میں مداخلت اور بے جا تنگ کرنے کے الزامات لگا کر وزیراعلیٰ سے تحفظ کی اپیل کی گئی تھی۔

بھتیجے حاتم نے چچا کی ذہنی صحت کی خرابی سے متعلق دعووں کو مسترد کیا ہے۔

پولیس حکام نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

 وزیراعلیٰ اور وزیر داخلہ بلوچستان نے واقعے کا نوٹس لے کر پولیس سے 24 گھنٹوں میں محرکات سامنے لاکر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ نام آنے والے دونوں سرکاری اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اہم ترین

منظور احمد
منظور احمد
منظور احمد اے آر وائی نیوز بلوچستان سے وابستہ سینیئر رپورٹر ہیں

مزید خبریں