بدھ, جولائی 15, 2026
اشتہار

کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے والا ملزم مبینہ مقابلے میں ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کوئٹہ کے سول اسپتال میں دوران ڈیوٹی لیڈی ڈاکٹر پر نامعلوم ملزم نے تیزاب پھینکا، واقعے میں ملوث مبینہ ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق سرجری وارڈ میں ڈیوٹی پر موجود لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر اسپتال کا ہی لفٹ آپریٹر ہمایوں شاہ  تیزاب پھینک کر فرار ہو گیا تھا لیڈی ڈاکٹر شدید جھلس گئی جسے نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم تیزاب پھینک کر فرار ہو جاتا ہے تو خاتون ڈاکٹر اس کی پیچھے باہر نکلتی ہے جہاں اس کی مدد کیلئے ایک اسٹاف بوائے آگے بڑھتا تو وہ بھی تیزاب سے شدید متاثر ہو جاتا ہے۔

 ایس ایچ او سول لائن پولیس کے مطابق ملزم بس اسٹاپ سے نوشکی فرار ہو رہا تھا کہ پولیس نے دیکھ کر گرفتار کرنے کی کوشش کی ملزم نے پولیس پر فائرنگ کر دی فائرنگ کے تبادلے میں مبینہ ملزم بس اسٹاپ پر ہی مارا گیا جس کے قبضے سے ایک پسٹل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

یہ پڑھیں: سول اسپتال میں پوسٹ گریجویٹ خاتون ڈاکٹر پر مبینہ لفٹ آپٹریٹر نے تیزاب پھینک دیا، ویڈیو سامنے آگئی

دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی واقعے کی مذمت کی ہے اور متاثرہ ڈاکٹر کے والد سے رابطہ کر کے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اعلامیے کے مطابق متاثرہ ڈاکٹر کو مزید علاج کے لئے کراچی منتقل کرنے کیلئے ایئر ایمبولینس تیار کر لی گئی ہے جبکہ ینگ ڈاکٹرز نے واقعے کو محکمہ صحت کے انتظامیہ کی غفلت قرار دیتے ہوئے سرجریز سروسز کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

اہم ترین

منظور احمد
منظور احمد
منظور احمد اے آر وائی نیوز بلوچستان سے وابستہ سینیئر رپورٹر ہیں

مزید خبریں