ہفتہ, دسمبر 13, 2025
اشتہار

کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات 28 دسمبر کو ہوں گے، شیڈول جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات 28 دسمبر کو ہوں گے تاہم کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے چار دن مختص کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ انتخابات 28 دسمبر کو منعقد ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول میں بتایا گیا ریٹرننگ افسران 11 نومبر کو عوامی نوٹس جاری کریں گے، جبکہ کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کے لیے چار روز مقرر کیے گئے ہیں۔

امیدوار 13 نومبر سے 17 نومبر تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔

کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 19 نومبر سے 24 نومبر تک ہوگی، جب کہ اپیلوں پر سماعت 3 دسمبر تک مکمل کی جائے گی۔

امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرستیں 4 دسمبر کو جاری کی جائیں گی اور 5 دسمبر کو امیدوار اپنے کاغذات واپس لے سکیں گے، جب کہ 6 دسمبر کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق حتمی امیدواروں کی فہرست 18 دسمبر کو جاری کی جائے گی، جب کہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات 28 دسمبر کو ہوں گے۔

+ posts

منظور احمد اے آر وائی نیوز بلوچستان سے وابستہ سینیئر رپورٹر ہیں

اہم ترین

منظور احمد
منظور احمد
منظور احمد اے آر وائی نیوز بلوچستان سے وابستہ سینیئر رپورٹر ہیں

مزید خبریں