جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

سارجنٹ قتل کیس : مجید خان اچکزئی چھ ماہ بعد ضمانت پر جیل سے رہا

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : سڑک پر ٹریفک سارجنٹ کو دن دہاڑے گاڑی تلے کچلنے والے رکن بلوچستان اسمبلی مجید خان اچکزئی کو چھ ماہ بعد ضمانت پر جیل سے رہا کردیا گیا، رہائی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، مقتول سارجنٹ کے بیٹے کا کہنا ہے کہ انصاف کے لیے اعلیٰ عدلیہ کا دروازہ کھٹکھٹاؤں گا۔

تفصیلات کے مطابق 20 جون کو کوئٹہ کے جی پی او چوک پر رکن صوبائی اسمبلی محمود خان اچکزئی کی تیز رفتار گاڑی نے ڈیوٹی پر فرائض انجام دینے والے ٹریفک سارجنٹ عطاءاللہ کو کچل ڈالا تھا۔

- Advertisement -

مقدمے میں گرفتار رکن بلوچستان اسمبلی چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی مجید خان اچکزئی کو چھ ماہ بعد ضمانت پر رہا کر دیا۔

گزشتہ روز عدالت نے مجید اچکزئی کی درخواست ضمانت منظور کی تھی جس پر آج انہیں ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کیا گیا،جیل کے باہر کارکنوں کی بڑی تعداد ان کے استقبال کیلئے جمع تھی۔

رہائی کے بعد محمود اچکزئی کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، رکن اسمبلی کو قافلے کی صورت میں گھر لے جایا گیا۔

دوسری جانب سارجنٹ عطاءاللہ کے بیٹے معظم عطا کا کہنا ہے کہ واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی لیکن انصاف نہیں ملا، احتجاج جاری رکھتے ہوئے انصاف کے لیے ہائیکورٹ جائیں گے۔


مزید پڑھیں: کوئٹہ، رکن اسمبلی کی گاڑی نے ٹریفک اہلکار کو کچل دیا


 اس سے قبل رواں سال جولائی میں انسداد دہشتگردی عدالت نے عبدالمجید اچکزئی کی درخواست ضمانت خارج کردی تھی، عبد المجید اچکزئی کا تعلق حکمراں جماعت کی اتحادی پشتونخوا ملی عوامی پارٹی سے ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں