تازہ ترین

سپریم کورٹ نے فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد کر دی

سپریم کورٹ نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات...

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ، ایک جوان شہید

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے...

کوئٹہ میں‌ آج کرکٹ کے ستارے جگمگائیں گے

کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں‌ آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں‌ نمائشی میچ میں‌ ٹکرائیں‌ گی.

اے آر وائی نیوز کے مطابق کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے نمائشی میچ کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں آج میچ میں بابر اعظم اور سرفراز احمد کی ٹیمیں  ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

شائقین کرکٹ اپنے ہیروز کو دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔ شاہد آفریدی ، وہاب ریاض، نسیم شاہ ایکشن میں ہوں گے۔

نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں میچ ہونا اچھی بات ہے ، شائقین کرکٹ کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

 نمائشی میچ کیلئے سرفرازاحمد اوربابر اعظم سمیت مزید کئی کھلاڑی کوئٹہ پہنچ گئے۔ شاہد آفریدی،کامران اکمل، محمد حفیظ بھی کوئٹہ پہنچنے والوں میں شامل ہیں، ان کے علاوہ معین خان، ارشد خان، نسیم شاہ اور اعظم خان بھی کراچی سے کوئٹہ پہنچے ہیں۔

میچ کو دیکھنے کیلئے اداکارایوب کھوسہ، احد رضا سمیت کئی شوبز اسٹارز بھی کوئٹہ پہنچ گئے۔میچ کیلئے 13 ہزار سے زائد ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔

 اسٹیڈیم کے اندر اور باہرکوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے کھلاڑیوں کے بینرز آویزاں کیے گئے ہیں جبکہ شائقین کے بیٹھنے کے انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

Comments