اتوار, جون 14, 2026
اشتہار

موبائل فون ڈیٹا انٹرنیٹ سروس پھر بند، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: موبائل فون ڈیٹا انٹرنیٹ سروس ایک مرتبہ پھر معطل ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں موبائل فون ڈیٹا انٹرنیٹ سروس ایک مرتبہ پھر معطل کر دی گئی ہے۔

اس سے قبل گزشتہ روز بھی دن کے وقت انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی، جس کے باعث شہریوں اور انٹرنیٹ پر منحصر کاروباری طبقے کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

موبائل انٹرنیٹ کی بندش پر بلوچستان کے معاون برائے داخلہ بابر یوسفزئی نے بیان میں کہا کہ شہر میں بعض سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر موبائل انٹرنیٹ سروس کو چند گھنٹوں کے لیے عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اسی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے آج ایک دفعہ پھر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔

بابر یوسفزئی نے حکومتی موقف بیان کرتے ہوئے مزید کہا کہ "اس عارضی تکلیف پر ہم عوام سے معذرت خواہ ہیں، تاہم حالات معمول پر آتے ہی موبائل انٹرنیٹ سروس فوری بحال کر دی جائے گی”۔

معاون داخلہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شہر کی صورتحال کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی کسی بھی قسم کی افواہوں پر بالکل کان نہ دھریں اور امن و امان برقرار رکھنے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔

+ posts

منظور احمد اے آر وائی نیوز بلوچستان سے وابستہ سینیئر رپورٹر ہیں

اہم ترین

منظور احمد
منظور احمد
منظور احمد اے آر وائی نیوز بلوچستان سے وابستہ سینیئر رپورٹر ہیں

مزید خبریں