جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

کوئٹہ: ماڈل ٹاؤن دھماکا، مزید 2 افراد دم توڑ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: ماڈل ٹاؤن دھماکے میں زخمی ہونے والے مزید 2 افراد دم توڑ گئے، دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ 24 زخمیوں کو ٹراما سینٹر سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ ٹراما سینٹر میں ایک خاتون سمیت 2 زخمی زیر علاج ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی پراکسی گروہ فتنہ الخوارج نے کوئٹہ میں جناح روڈ کے قریب خودکش حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق جب کہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں پانچ دہشتگرد ہلاک ہوگئے تھے۔

دھماکا اتنا شدید تھا کہ اطراف کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور علاقے میں بھگدڑ مچ گئی۔ سیکیورٹی فورسز وہاں پہنچ کر جوابی کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ٹراما سینٹر اور دیگر اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ جب کہ صوبائی وزیر صحت بخت کاکڑ نے ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے اضافی طبی عملہ طلب کر لیا۔ انہوں نے اسپتال کا دورہ کر کے ان کی عیادت کی اور علاج کی سہولتوں کا جائزہ لیا۔

وزیر صحت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ خودکش دھماکے میں دو سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 10 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ 30 سے زائد زخمی ہوئے۔ اسپتال میں زیر علاج 26 زخمیوں میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے۔ اس حملے میں معصوم شہری نشانہ بنے ہیں۔

کراچی میں زلزلہ ، شہری خوفزدہ

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے جبکہ حملے کے دوران 2 ایف سی جوان زخمی ہوئے۔

دھماکے کے بعد محکمہ صحت بلوچستان کے ترجمان نے بتایا کہ شہر کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، جب کہ اضافی ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کو بھی طلب کر لیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹا جا سکے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں