اتوار, جون 14, 2026
اشتہار

گاڑی سوار نے ڈیوٹی پر مامور ٹریفک اہلکار پر کار چڑھا دی

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ (17 مئی 2026): گاڑی سوار نے ڈیوٹی پر مامور ٹریفک اہلکار پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں اہلکار زخمی ہو گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق یہ واقعہ کوئٹہ میں جناح روڈ اور حالی روڈ کے سنگم پر اس وقت پیش آیا، جب گاڑی سوار ملزم بیچ سڑک پر دوسری گاڑی کو روک کر جھگڑا کر رہا تھا۔

ٹریفک اہلکار معاملہ رفع دفع کرانے کے لیے وہاں پہنچا تو ملزم نے گاڑی سے ٹکر مارتے ہوئے اہلکار کو دور لے جا کر پھینک دیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔

معاون محکمہ داخلہ بلوچستان نے واقعے کی سی سی ٹی وی بھی جاری کر دی، جس میں اس تمام منظر کو دیکھا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب وزیر داخلہ بلوچستان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم کو کسی صورت بھی معاف نہیں کیا جائے گا۔

 

+ posts

منظور احمد اے آر وائی نیوز بلوچستان سے وابستہ سینیئر رپورٹر ہیں

اہم ترین

منظور احمد
منظور احمد
منظور احمد اے آر وائی نیوز بلوچستان سے وابستہ سینیئر رپورٹر ہیں

مزید خبریں