بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

ایک اور شہر میں ایپ کے ذریعے پیدائش، وفات، نکاح اور طلاق کا آن لائن اندراج ممکن ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (16 دسمبر 2025): نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اور حکومتِ بلوچستان کے اشتراک سے کوئٹہ کے شہریوں کو زبردست سہولت مہیا کر دی گئی۔

ترجمان نادرا کے مطابق اتھارٹی اور حکومتِ بلوچستان کے اشتراک سے کوئٹہ میں ڈیجیٹل سول رجسٹریشن مینجمنٹ سسٹم (سی آر ایم ایس) موبائل ایپ کے پائلٹ مرحلے کا آغاز کر دیا گیا۔

منصوبے کا افتتاح سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و رورل ڈویلپمنٹ عبدالرؤف بلوچ نے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ب فارم میں تاریخ پیدائش تبدیل کروانے کا طریقہ

تقریب میں فیاض الرحمٰن، ڈائریکٹر نادرا (آر ایچ او کوئٹہ)، ثناء اللہ، ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بلوچستان اور ضیاء الرحمٰن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا (او آئی سی، سی آر ایم ایس) نے بھی شرکت کی۔

منصوبے کے تحت موبائل ایپ کے ذریعے شہری پیدائش، وفات، نکاح اور طلاق کی رجسٹریشن آن لائن کر سکیں گے جبکہ نظام نادرا سے منسلک ہونے کے باعث خودکار طریقے سے ب فارم نمبر کا اجرا بھی ممکن ہوگا۔

ترجمان نادرا نے کہا کہ شہریوں کو سہولت، شفافیت اور تیز رفتار خدمات میسر آئیں گی اور کامیاب پائلٹ کے بعد اس نظام کو مرحلہ وار پورے بلوچستان میں نافذ کیا جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں