جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

کوئٹہ : پولیس اور حساس ادارے کا مشترکہ آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ:کوئٹہ کے علاقہ کلی جیو میں حساس ادارے اور پولیس نے مشترکہ کاروائی کے بعد ایک دہشتگرد کو گرفتارکرلیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد مارا گیا اور ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کلی جیو میں ایس پی سریاب پر حملے میں ملوث دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دیکھ کر دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کردی۔

فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد مارا گیا جبکہ ایک کو گرفتار کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا، جسے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، چند روز قبل ایس پی سریاب ظہور آفریدی پر حملے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں