پشاورزلمے اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزآج پہلے پلے آف میں مدمقابل ہوں گے -
The news is by your side.

Advertisement

پشاورزلمے اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزآج پہلے پلے آف میں مدمقابل ہوں گے

دبئی: پاکستان سپرلیگ کا پلے آف مرحلہ آج سے شروع ہورہا ہے، پشاور زلمے اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے جبکہ فاتح ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی۔

پشاورزلمے کی کپتانی شاہد خان آفریدی کررہے ہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی قیادت سرفراز احمد کررہے ہیں۔

دونوں ٹیمیں گروپ میچز میں آٹھ میں سے چھ میچز میں فاتح رہی ہیں اور12 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹ ٹیبل پرہیں۔

پہلا پلے آف ہارنے والی ٹیم کو ایک اور چانس ملے گا اوروہ ہفتے کو کراچی کنگز اوراسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہونے والے دوسرے پلے آف کی فاتح ٹیم سے دوبارہ کھیلے گی اوریہ میچ سیمی فائنل ہوگا۔

پشاور اور کوئٹہ کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں