بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

پولیس نے ڈی ایچ او واشک کو 30 کاٹن سرکاری ادویات کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ (15 جنوری 2026): سرکاری ادویات بلیک مارکیٹ میں فروخت کرنے کی کوشش کرنے والے واشک کے ڈی ایچ او گرفتار کر لیے گئے۔

کوئٹہ پولیس نے ڈی ایچ او واشک ڈاکٹر محمد اکبر کو 30 کاٹن سرکاری ادویات کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، گرفتار ڈی ایچ او سرکاری گاڑی میں قیمتی ادویات کوئٹہ منتقل کر رہے تھے۔

ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ کے مطابق برآمد ادویات کی مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے، یہ ادویات واشک کے غریب مریضوں کے لیے مختص تھیں۔

ڈی ایچ او واشک
ڈی ایچ او واشک

پولیس نے تمام سرکاری ادویات تحویل میں لے لیں، اور ڈی ایچ او محمد اکبر کے خلاف نیو سریاب تھانے میں ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ یہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ آؤٹ ڈسٹرکٹ سے سرکاری ادویات فروخت کے لیے کوئٹہ لائی جاتی ہیں، اور آج بھی ایک ریو گاڑی میں بہت ساری ادویات لائی جا رہی ہیں۔

رات تین بجے کے قریب ریو گاڑی کو روک کر چیک کیا گیا تو اس میں سے 30 کاٹنوں میں سرکاری ادویات برآمد ہوئیں، ڈاکٹر محمد اکبر نے پولیس کو غلط بیانی کی کہ یہ اضافی ادویات ہیں اور ایکسپائر ہو چکی ہیں، انھیں واپس کر کے متبادل ادویات لینی ہیں۔

+ posts

عطیہ اکرم اے آر وائی نیوز بلوچستان سے وابستہ ہیں۔ انھیں ۲۰۰۶ میں بلوچستان سے پہلی خاتون صحافی پونے کا اعزاز بھی حاصل ہے

اہم ترین

عطیہ اکرم
عطیہ اکرم
عطیہ اکرم اے آر وائی نیوز بلوچستان سے وابستہ ہیں۔ انھیں ۲۰۰۶ میں بلوچستان سے پہلی خاتون صحافی پونے کا اعزاز بھی حاصل ہے

مزید خبریں