بدھ, اگست 12, 2026
اشتہار

کوئٹہ: پولیس مقابلہ، چارحملہ آور ہلاک، دو اہلکارزخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : شیخ زید ہسپتال کے قریب پولیس موبائل پر حملے کے بعد پولیس اور اے ٹی ایف کی کارروائی میں چار حملہ آور مارے گئے ،مقابلے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق نیو سریاب کے علاقے میاں غنڈی کے قریب پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ شیخ زید ہسپتال کے قریب اس پر حملہ کیا گیا۔

حملے کے بعد پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے مزید نفری اور اے ٹی ایف کو طلب کرلیا۔

حملہ آوروں اور پولیس کے درمیان مقابلے کے نتیجے میں چار حملہ آور مارے گئے پولیس نے حملے میں استعمال ہونے والا اسلحہ قبضے میں لے لیا۔

مقابلے کے دوران دو طرفہ فائرنگ میں پولیس کے دو اہلکار بھی زخمی ہوگئے ،حملہ آوروں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا جن میں کوئٹہ کے کمانڈر بھی شامل ہے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں