The news is by your side.

Advertisement

سانحہ پولیس ٹریننگ سینٹر کا مقدمہ نیو سریاب تھانے میں درج

کوئٹہ: سانحہ پولیس ٹریننگ سینٹرکا مقدمہ نیوسریاب تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، اب تک اس سانحہ باسٹھ جوان جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔

سانحہ پولیس ٹریننگ سینٹر میں شہید ہونے والے باسٹھ جوانوں کے لواحقین غم سے نڈھال ہے، المناک سانحہ کا مقدمہ نیو سریاب تھانے میں درج کرلیا گیا ہے، پولیس کے مطابق مقدمہ تھانہ ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف قتل، اقدام قتل دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے ۔

دوسری جانب سانحہ کی تحقیقات کے لئے بنائی گئی انویسٹی گیشن ٹیم کی سربراہی ایس ایس پی انویسٹی گیشن اعتزاز گوریا کررہے ہیں، حکام کے مطابق تحقیقات میں پنجاب فرانزک ایجنسی کی معاونت بھی حاصل کی جائے گی جبکہ جائے وقوعہ سے دہشتگردوں کے زیر استعمال اسلحلہ بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

ابتدائی تفتیش میں اس بات کا انکشاف ہواکہ دہشت گروں نے سی فور نامی بارودی مواد استعمال کیا اور حملے میں دہشت گردوں کی جانب سے غیرملکی اسلحہ استعمال کیا گیا۔

کوئٹہ کے ڈی آئی جی پولیس عبد الرزاق چیمہ کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی ٹیم ٹریننگ کالج کا دورہ کرے گی جبکہ واقعے میں زخمی ہونے والوں کے انٹرویو بھی کیے جائیں گے۔


مزید پڑھیں : کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ،62 اہلکار شہید، 118 زخمی


یاد رہے کہ کوئٹہ میں سریاب پولیس ٹریننگ سینٹر میں دہشتگردوں کے حملے میں ساٹھ سے زائد زیر تربیت اہلکار شہید اور ایک سو اٹھارہ اہلکار زخمی ہوئے۔فورسز نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ آوروں کو ٹھکانے لگایا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں