منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

کوئٹہ: قمبرانی روڈ پر دھماکا، 3پولیس اہلکار زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : قمبرانی روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے سے 3پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

کوئٹہ قمبرانی روڈ پر پولیس موبائل کو بارودی مواد سے اڑا دیا گیا، جس کے نتیجے میں تین اہلکار زخمی ہوگئے، فورسزنے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے.

پولیس کے مطابق قمبرانی روڈ پر پولیس ٹیم معمول کے گشت پر تھی کہ سڑک کنارے نصب بم موبائل کے قریب پہنچتے ہی زورداردھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے میں پولیس موبائل مکمل طور پرتباہ ہوگئی جبکہ تین اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

- Advertisement -

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جنہوں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا، پولیس کی بھاری نفری کے علاقے کو گھیرے میں لیکرسرچ آپریشن شروع کردیا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ اور دیگر امداری ٹیموں نے بھی متاثرہ علاقے میں کارروائیاں شروع کردی.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں