بدھ, جون 17, 2026
اشتہار

کوئٹہ میں حکومت نے سستا بازار کے نام پر عوام کے ساتھ مذاق کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ میں صوبائی حکومت نے سستے بازار کے نام پر عوام کے ساتھ مذاق کردیا۔

کوئٹہ میں صوبائی حکومت نے رمضان المبارک کی آمد پر سستا بازار لگایا لیکن ایوب اسٹیڈیم میں خالی ٹینٹ، ویران اسٹال عوام کے ساتھ مذاق کا ثبوت ہیں۔

ویڈیو میں صرف بینرز کی حد تک اسٹالز کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

اسٹالز میں ریٹ لسٹیں بھی آویزاں کی گئی ہیں لیکن کسی بھی اسٹال میں نہ تو سامان ہے اور نہ ہی شہری ہیں۔

شہری کا کہنا ہے کہ ہم یہاں پر دور دراز سے آئے ہیں لیکن کچھ بھی نہیں ہے سارے اسٹالز خالی پڑے ہیں، نہ تو دکاندار ہے نہ ہی کوئی سامان ہے۔

خاتون کا کہنا تھا کہ سنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پیکیج دے رہے ہیں اس لیے دوسرے بازار کو چھوڑ کر یہاں آئی لیکن یہاں پر کچھ بھی نہیں ہے۔

شہریوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ اگر سستا بازار لگانا ہی ہے تو اس میں اشیا بھی رکھی جائیں تاکہ دور دراز سے آنے والے لوگوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں