جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

کوئٹہ میں موسم سرما کی پہلی برفباری، چمن میں 10 انچ برفباری

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ (22 جنوری 2026): بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں موسم سرما کی پہلی برفباری کے ساتھ ہی سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے، چمن شہر اور گرد و نواح میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

کوژک ٹاپ، خواجہ عمران، توبہ اچکزئی، قلعہ عبداللہ، گلستان، جنگل پیر علیزئی، شیلا باغ، اور میزئی اڈا میں برفباری جاری ہے، جب کہ چمن میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے چلا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چمن میں درجہ حرارت منفی 1 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے سردی کی شدت میں بہت اضافہ ہوا ہے، کوژک ٹاپ، خواجہ عمران میں درجہ حرارت منفی 3 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ توبہ اچکزئی میں درجہ حرارت منفی 4 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

توبہ اچکزئی میں ڈیڑھ فٹ، کوژک ٹاپ میں ایک فٹ، اور چمن میں 10 انچ برف پڑ چکی ہے، قلعہ سیف اللہ شہر اورگرد و نواح میں بارش کے بعد سردی میں اضافہ ہو گیا ہے، کان مہترزئی اور مسلم باغ میں وقفے وقفے سے برفباری ہوئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ قلعہ سیف اللہ میں برفباری اور بارش کا سلسلہ شام تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

ادھر مستونگ میں موسم سرما کی پہلی برفباری کے بعد موسم مزید سرد ہو گیا ہے، شہر میں برفباری سے زمین نے سفید چادر اوڑھ لی، خاران اور پنجگور شہراور گرد و نواح میں بارش سے سردی میں اضافہ ہو گیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں