جمعرات, مئی 14, 2026
اشتہار

کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں سبزی فروشوں پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ (12 اپریل 2026): کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں سبزی فروشوں پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی ہو گئے۔

ترجمان پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے، جب کہ واقعے کے خلاف مغربی بائی پاس پر احتجاج کیا گیا جس سے ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی، مظاہرین نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں ملوث افراد قانون کے گرفت سے نہیں بچ سکیں گے، انھوں نے اسپتال انتظامیہ اور محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہتر طبی امداد فراہم کی جائے۔

کمرشل گاڑیوں کیلیے ایک اور نئے ریلیف منصوبے کا آغاز

ادھر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ داخلہ اور آئی جی بلوچستان سے رپورٹ طلب کر لی، سرفراز بگٹی نے دہشت گرد عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا حکم بھی دیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں