site
stats
پاکستان

پولیس اہلکاروں کے ڈاکٹر پر مبینہ تشدد کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال ، او پی ڈیز بند

کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز نے پولیس اہلکاروں کی ڈاکٹر پر مبینہ تشدد کے خلاف سول ہسپتال کی اوپی ڈی بند کردی، دن بھر مریض رلتے رہے، پولیس کی یقین دہانی پر شام کو ہڑتال ختم کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنماﺅں کے مطابق سول ہسپتال کے داخلی گیٹ پر پولیس اہلکاروں نے ڈیوٹی پر آنے والے ڈاکٹر کو زدوکوب کیا، جس پر ینگ ڈاکٹر نے اس واقعے پر ہڑتال کرکے اوپی ڈی بند کردی۔

او پی ڈی بند ہونے شہر اور بیرون شہر سے آنے والے مریضوں کو سخت اذیت سے گزرنا پڑا۔

جس کے بعد ینگ ڈاکٹرز ہسپتال انتظامیہ  اور پولیس حکام کے درمیان مذکرات ہوئے، پولیس نے تشدد میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی ، جس کے بعد  پولیس سے معاملات طے پاتے شام ہوگئی۔


مزید پڑھیں : کوئٹہ : ینگ ڈاکٹرز کے مذاکرات کامیاب، ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا


ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر حفیظ مندوخیل نے تشدد میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی پر پریس کانفرنس کی اور  ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا۔

 

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top