تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ماں کی حاضر دماغی نے بیٹی کی جان بچالی

بیجنگ: چین میں ماں کی حاضر دماغی نے بیٹی کی جان بچالی، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے ہنان میں ماں نے بیٹی کو عمارت کی گیلری سے گرنے سے بچالیا۔

گیلری میں ٹہلتی لڑکی اچانک توازن کھو بیٹھی تھی اور لڑ کھراتی ہوئی عمارت سے گرنے لگی، عین وقت پر والدہ کی نظر پڑی انہوں نے فورا بیٹی کی ٹانگ پکڑ کر اسے دوسری منزل سے گرنے سے بچایا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گیلری میں پھسلن کے سبب لڑکی اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکی تھی اور گیلری سے نیچے گرنے ہی والی تھی کہ والدہ نے اسے نیچے گرنے سے بچالیا۔

والدہ نے جیسے ہی لڑکی کی ٹانگ پکڑ کر اسے بچایا تو پیچھے سے دیگر لوگ بھی مدد کو آگئے اور انہوں نے لڑکی کو پکڑ کر اوپر کی جانب کھینچا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اس پر صارفین کی جانب سے تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’امید ہے کہ وہ اب ٹھیک ہوگی، والدہ اس کے لیے فرشتہ بن کر آئیں، بہادر والدہ کے اقدام کو سراہتے ہیں۔‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’اس واقعے کے بعد یقینی طور پر اس دیوار کو اونچا کرنے کی ضرورت ہے۔‘

Comments

- Advertisement -