تازہ ترین

عدالتی اصلاحات کابل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا

اسلام آباد: وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے عدالتی اصلاحات کابل...

چیف جسٹس کے ازخودنوٹس کا اختیار ختم کرنے کا مسودہ قانون منظور

وفاقی کابینہ نے عدالتی اصلاحات سےمتعلق مسودہ قانون کی...

عمران نیازی دہشت گردوں کو اپنی شیلڈ بنارہا ہے، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پی...

‘گھٹنے ٹیکنے کو ایشو نہیں بنانا چاہتا’، ڈی کوک نے معذرت کرلی

دبئی: جنوبی افریقی کھلاڑی کوئنٹن ڈی کوک نے آئی سی سی احکامات کی خلاف ورزی پر معافی مانگتے ہوئے بقیہ میچز کے لئے اپنی دستیابی کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے جنوبی افریقا کرکٹ بورڈ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ سابق کپتان ڈی کوک نے ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے قبل باہر بیٹھنے کے بیان پر معذرت کرلی ہے۔

کوئنٹن ڈی کوک نے کہا کہ میں اپنے ساتھیوں اور مداحوں سے معذرت خواہ ہوں، میں کبھی بھی اسے کوئنٹن کا مسئلہ نہیں بنانا چاہتا تھا، میں نسل پرستی کے خلاف کھڑے ہونے کی اہمیت کو سمجھتا ہوں، اور میں بطور کھلاڑی ایک مثال قائم کرنے کی ہماری ذمہ داری کو بھی سمجھتا ہوں۔

سابق پروٹیز کپتان کا کہنا تھا کہ میرے گھٹنےٹیکنے سے کسی کو تعلیم ملتی تو کوئی اعتراض نہیں، میں گورے کالے کی مساوات پر یقین رکھتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: افریقی کپتان، کوئنٹن ڈی کوک کے مؤقف پر حیران

ڈی کوک کا مزید کہنا تھا کہ جو مجھے نہیں جانتے، انہیں آگاہ کرنا چاہتا ہوں کہ میری سوتیلی بہنیں گوری اور سوتیلی ماں سیاہ نسل کی ہے، میرے نزدیک سے سے اہم یہ ہے کہ تمام لوگوں کے حقوق اور مساوات کسی بھی فرد سے زیادہ اہم ہیں۔

جنوبی افریقی ٹیم کے اہم کھلاڑی کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد مجھے بیوقوف، خود غرض اور نادان بولا گیا، یہ الفاظ مجھے نقصان نہیں پہنچاسکتے، لیکن غلط فہمی کی وجہ سے مجھے نسل پرست کہنے سے مجھے بہت تکلیف ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کو انسداد نسل پرستی کی تحریک کی حمایت کرنے کے احکامات کی خلاف ورزی پر ڈی کوک کو میچ سے باہر کردیا گیا تھا۔

سابق کپتان نے تحریک کی حمایت میں گھنٹے پر بیٹھنے کے بجائے میچ سے باہر ہونے کا انتخاب کیا، ڈی کوک اس سے قبل بھی انسداد نسل پرستی کی تحریک میں حصہ لینے سے انکار کرچکے ہیں۔

Comments