تازہ ترین

وہ غذائیں جن کے استعمال سے سگریٹ چھوڑنا نہایت آسان

سگریٹ نوشی کرنے کیلئے مختلف لوگوں کی مخلتف وجوہات ہوتی ہیں، مثال کے طور پر بعض حالات میں بہت سے لوگ دباؤ کا شکار، فکرمند اور پریشان ہو سکتے ہیں۔

سگریٹ نوشی کرنے والوں کی اکثریت کا کہنا ہے کہ ان کو یقین ہے کہ سگریٹ نوشی دباؤ اور پریشانی کے احساسات کا نظم کرتی ہے لیکن ایسا نہیں ہے۔ نکوٹین درحقیقت پریشانی کے احساسات کو بڑھاتی ہے۔

جب آپ جانتے ہیں کہ آپ کے سگریٹ نوشی کے محرکات کیا ہیں تو آپ ان سے گریز کرنے کے بہترین طریقے کو سمجھ سکتے ہیں یا ان کا نظم کرنے کے لیے طریقے تلاش کر سکتے ہیں، یہ آپ کو کامیاب ہونے اور ہمیشہ کے لیے سگریٹ نوشی ترک کرنے میں مدد دے گا۔

سگریٹ نوشی ترک کرنے کے بعد آپ محسوس کریں گے کہ روز بروز اور ہر ہفتہ بعد، آپ کے جسم اور دماغ میں اچھی تبدیلی واقع ہوئی ہے۔ آپ کا جسمانی حالت بہتر اور بحال ہوجاتی ہے، آپ بہتر نظر آنے لگتے ہیں، آپ خود کو زیادہ توانا اور صحت مند محسوس کرتے ہیں۔

ہمارے روزمرہ کے استعمال میں کھانے پینے کی ایسی مفید اشیاء بھی شامل ہوتی ہیں جن کا اگر استعمال روزانہ کی بنیاد پر خاص مقصد کے تحت کیا جائے جو ہمیں کافی فائدہ حاصل ہوتا ہے۔

خاص طور پر اگر تمباکو نوشی جیسی لت سے چھٹکارا حاصل کرنا ہو تو گھر میں ہی موجود کھانوں، پھلوں، سبزیوں اور مشروبات سے مستفید ہوا جاسکتا ہے۔

عام طور پر تمباکو نوشی کو بہت نقصان دہ سمجھا جاتا ہے خاص طور پر سگریٹ پینا کیونکہ یہ ایک بہت ہی مؤثر عادت سمجھی جاتی ہے جو انسانی صحت کو تباہ کردیتی ہے اور اس پر قابو پانا عام طور پر لوگوں کے لئے مشکل ہوتا ہے۔

لیکن کچھ گھریلو کھانوں سے آپ کو اس بری عادت سے نجات مل سکتی ہے لہذا آپ کو صرف اپنی صحت اور زندگی کی بقا کے لئے تمباکو نوشی کو ترک کرنے کا فیصلہ کرنا پڑے گا۔

وٹامن سی:

جسم کے لئے فائدہ مند کھانے اور مشروبات میں سے ایک وٹامن سی ہے، وٹامن سی کی وافر مقدار ان پھلوں اور سبزیوں سے حاصل کی جاسکتی ہے۔

جن میں سنگترہ/ کینو، امرود، لیموں، دھنیا، پودینہ شامل ہیں، ان پھلوں اور سبزیوں سے ذائقہ محسوس کرنے والے خلیے بہتر ہوتے ہیں اور تمباکو نوشی کی خواہش آہستہ آہستہ کم ہوجاتی ہے۔

دودھ کا استعمال:

صحت عامہ کے ایک حالیہ مطالعہ سے پتہ چلا ہے کہ جب آپ ایک کپ دودھ پیتے ہیں تو اس سے تمباکو نوشی کی خواہش کم ہوجاتی ہے۔

کیا یہ جاننا دلچسپ نہیں ہے کہ دن میں دو کپ دودھ پینا آپ کو سگریٹ نوشی سے روکنے میں مدد کرتا ہے کیونکہ دودھ میں موجود ٹریپٹوفن آپ کے موڈ کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔

آیورویدک چائے:

آیورویدک چائے نکوٹین سے دستبرداری میں مدد کرتی ہے۔ اس چائے کو تیار کرنے کے لئے، بالچھڑ ، کیمومائل اور برہمی بوٹی کے برابر حصے ملا لیں۔

اس مکسچر کا ایک چائے کا چمچ ایک گرم کپ میں ڈالیں اور آہستہ آہستہ چھوٹے چھوٹے گھونٹ بھرتے جائیں کیونکہ یہ چائے جسم سے زہریلے مواد کو نکالنے میں مدد کرتی ہے اور ذہنی تناؤ کو کم کرتی ہے جس سے آہستہ آہستہ تمباکو نوشی کی عادت ختم ہوتی جاتی ہے۔

Comments

- Advertisement -