تازہ ترین

ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کا مشترکہ اعلامیہ جاری

ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی پاکستان کا تین روزہ...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ٹرمپ کے لیے دعائیہ تقریب میں قرآن شریف کی تلاوت

واشنگٹن: نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے لیے منعقدہ دعائیہ تقریب میں سورہ فاتحہ سمیت سورہ روم اور سورہ الحجرات کی آیات تلاوت کی گئیں، آیات کا انگریزی میں ترجمہ بھی پڑھ کر سنایا گیا۔

امریکا کے 45 ویں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے بین المذاہب دعائیہ تقریب کیپٹل ہل میں منعقد ہوئی جس میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے مذہبی رہنماؤں نے شرکت کی۔

ڈونلڈ اور میلانیا ٹرمپ کی آمد پر شرکا نے ان کا کھڑے ہو کر استقبال کیا، ان کی آمد سے قبل تقریب میں پیانو پر میوزیشن نے کئی دھنیں پیش کیں، آرکسٹرا سمیت کئی نغمے بھی پیش کیے۔

امریکی صدر اور خاتون اول کی آمد کے بعد تقریب میں پہلے تو تمام افراد نے مل کر اجتماعی دعا کی بعدازاں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے مذہبی رہنماؤں مسلمان، سکھ، ہندو، پارسی، یہودی، عیسائی، رومن کیتھولک اور دیگر نے اپنے اپنے عقیدے کے مطابق نئے امریکی صدر کو اپنی دعاؤں سے نوازا۔

کئی مذہبی رہنماؤں کے بعد ایک مسلم رہنما نے سورۃ الحجرات کی آیت نمبر 13 اور سورۃ الروم کی آیت نمبر 22 پیش کیں اور دونوں کا انگریزی میں ترجمہ پڑھ کر سنایا۔

يَآ اَيُّـهَا النَّاسُ اِنَّا خَلَقْنَاكُمْ مِّنْ ذَكَرٍ وَّاُنْثٰى وَجَعَلْنَاكُمْ شُعُوْبًا وَّقَبَآئِلَ لِتَعَارَفُوْا ۚ اِنَّ اَكْـرَمَكُمْ عِنْدَ اللّـٰهِ اَتْقَاكُمْ ۚ اِنَّ اللّـٰهَ عَلِيْـمٌ خَبِيْـرٌ (الحجرات:13)

ترجمہ: اے لوگو! ہم نے تمہیں ایک مرد اور عورت سے پیدا کیا اور تمہارے خاندان اور قومیں جو بنائیں تاکہ تمہیں آپس میں پہچان ہو، بے شک زیادہ عزت والا تم میں سے اللہ کے نزدیک وہ ہے جو تم میں سے زیادہ پرہیزگار ہے، بے شک اللہ سب کچھ جاننے والا خبردار ہے۔

وَمِنْ آيَاتِهِ خَلْقُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافُ أَلْسِنَتِكُمْ وَأَلْوَانِكُمْ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَاتٍ لِّلْعَالِمِينَ(الروم: 22)

اور اس کی نشانیوں میں سے آسمانوں اور زمین کی تخلیق (بھی) ہے اور تمہاری زبانوں اور تمہارے رنگوں کا اختلاف (بھی) ہے، بیشک اس میں اہلِ علم (و تحقیق) کے لیے نشانیاں ہیں۔

بعدازاں ٹرمپ کے پاکستانی نژاد مشیر ساجد تارڑ نے ڈائس پر آکر تمام شرکا کو قرآن شریف کی اول سورۃ فاتحہ پڑھ کر سنائی اور باآواز بلند آمین کہا۔

ایک روز قبل ری پبلکن پارٹی کے رہنما ساجد تارڑ نے کہا تھا کہ وہ تقریب میں سورہ فاتحہ پیش کریں گے اور انہوں نے اس پر عمل کیا۔

یہ پڑھیں: ٹرمپ کی دعائیہ تقریب ‌میں‌ سورہ فاتحہ پڑھی جائے گی

قبل ازیں ساجد تارڑ ری پبلکن پارٹی کے نیشنل کنونشن میں حدیث شریف بھی پیش کرچکے ہیں

Comments

- Advertisement -