جمعرات, مئی 14, 2026
اشتہار

قرۃ العین بلوچ نے شادی کو ’وقت کا ضیاع‘ قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کی معروف گلوکارہ قرۃ العین بلوچ نے شادی کو ’وقت کا ضیاع‘ قرار دے دیا۔

قرۃ العین بلوچ مشہور پاکستانی گلوکارہ ہیں جنہوں نے بلاک بسٹر پاکستانی ڈرامے کے وائرل او ایس ٹی میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

گلوکارہ کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 7 لاکھ سے زائد ہے۔

انہیں ’کیو بی‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور ان کے گانوں کی مداح تعریف کرتے ہیں۔

یہ پڑھیں: پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کی بالی ووڈ میں انٹری

تاہم حال ہی میں قرۃ العین بلوچ نے یوٹیوب چینل کے ساتھ پوڈ کاسٹ میں شادی کے ارادے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

میزبان نے سوال کیا کہ ’شادی پر آپ کی رائے کیا ہے؟‘

جواب میں گلوکارہ نے کہا کہ میرے خیال میں یہ وقت کا ضیاع ہے اور درحقیقت تحقیق بتاتی ہے کہ شادی سے خواتین کے مقابلے میں مردوں کو زیادہ فائدہ پہنچنے کا رجحان پایا جاتا ہے، خواتین شادی میں مردوں کے مقابلے میں کم خوش ہوتی ہیں جس سے میں اتفاق کرتی ہوں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں