ہفتہ, مئی 16, 2026
اشتہار

شادی وقت کا ضیاع ہے: قرۃ العین بلوچ

اشتہار

حیرت انگیز

(12 اپریل 2026): پاکستان کی معروف گلوکارہ قرۃ العین بلوچ نے کہا کہ میرے خیال میں شادی وقت کا ضیاع ہے۔

قرۃ العین بلوچ پاکستان کی ایک معروف گلوکارہ ہیں جنہوں نے بلاک بسٹر ڈرامہ ‘ہمسفر’ کے ٹائٹل سونگ سے عالمی شہرت حاصل کی۔ انہوں نے من مائل، سائیں، ٹھگیاں اور فاصلے جیسے بڑے ہٹ گانے بھی گائے ہیں۔

انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 7 لاکھ سے زائد ہے اور وہ اپنی بے باک رائے کے لیے جانی جاتی ہیں، حال ہی میں قرۃ العین بلوچ المعروف کیو بی نے یوٹیوب چینل ‘بلیک باکس ساؤنڈز پاکستان‘ کے پوڈ کاسٹ میں شادی کے ادارے سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

شادی کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ اس سوال کے جواب میں قرۃ العین نے کہا میرا خیال ہے کہ یہ وقت کا ضیاع ہے، بلکہ تحقیق یہ کہتی ہے کہ شادی خواتین کے مقابلے مردوں کو زیادہ فائدہ پہنچاتی ہے۔ شادی میں خواتین مردوں کے مقابلے میں کم خوش رہتی ہیں، جس سے میں اتفاق کرتی ہوں۔

قرۃ العین بلوچ کے اس بیان پر ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ شادی شدہ افراد اور مذہبی رجحان رکھنے والے لوگ ان کے اس بیان پر تنقید کر رہے ہیں، جبکہ ایک بڑی تعداد ان سے اتفاق کرتے ہوئے کہتی ہے کہ شادی اب ایک اذیت بن چکی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں