بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

شاہ محمود قریشی کا فلسطینی وزیر خارجہ کو شرٹ کا تحفہ پیش

اشتہار

حیرت انگیز

انقرہ : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے فلسطینی وزیر خارجہ کو شرٹ کا تحفہ پیش کیا ، جس پر ’’اے ارض فلسطین میں بھی حاضر ہوں ‘‘تحریر تھا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ترکی میں انطالیہ ڈپلومیسی فورم پر فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور خطےکی صورتحال ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔

فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نےامن و امان کی صورتحال سے آگاہ کیا،جس پر شاہ محمود قریشی نے کہا فلسطین کاقضیہ مشرق وسطی میں بےچینی کی بنیادی وجہ ہے، پاکستان یواین قراردادوں پرمسئلہ فلسطین کےحل کاحامی ہے، پاکستان، فلسطینی عوام کےحق خود ارادیت کی حمایت کرتا ہے۔

وزیر خارجہ نے فلسطینی ہم منصب کو پاکستان کی سفارتی کاوشوں اور فلسطین کے مسئلے پر او آئی سی سمیت عرب لیگ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے وزیراعظم عمران خان ،پاکستانی قیادت ،عوام کی جانب سے فلسطینی قیادت کیساتھ اظہاریکجہتی کیا۔

وزیر خارجہ نے شرٹ کا تحفہ فلسطینی وزیر خارجہ کو پیش کیا ، شرٹ پر ’’اے ارض فلسطین میں بھی حاضر ہوں ‘‘تحریر ہے ، جس پر فلسطینی وزیر خارجہ نے پاکستان کی قیادت ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔

فلسطینی وزیر خارجہ نے شاہ محمود قریشی کی دورہ پاکستان کی دعوت بھی قبول کرلی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں