جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

دنیا پور: قطب پور ٹول پلازہ کے قریب منی ٹرک اور کنٹینر میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا پور (27 ستمبر 2025): قطب پور ٹول پلازہ کے قریب منی ٹرک اور کنٹینر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ادارے کے ترجمان نے بتایا کہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو سول اسپتال جہانیاں منتقل کر دیا گیا، حادثہ منی ٹرک ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تاحال شناخت نہ ہو سکی۔

گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان میں درازندہ کے مقام پر خوفناک ٹریفک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جن میں 5 خواتین، ایک مرد اور ایک بچہ شامل تھا۔

بلوچستان کے علاقے خانوزئی سے ڈیرہ اسماعیل خان آنے والی ایک مزدا گاڑی بریک فیل ہونے کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی جس میں گاڑی میں ایک ہی خاندان کے افراد سوار تھے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ریسکیو آپریشن شروع کیا تھا۔

عملے نے 3 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کیا، زخمیوں کی شناخت دریا خان (27 سال)، یوسف (10 سال) اور احمد (25 سال) کے نام سے ہوئی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں