جمعہ, مارچ 28, 2025
اشتہار

آپریشن ردالفساد، پختونوں کی عزت و احترام کا خیال رکھا جائے، مصطفیٰ کمال

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پختون جہاں بھی ہوں اُن کی شکایات کا ازالہ ہونا چاہیے اور آپریشن ردالفساد کے تحت ہونے والی کارروائیوں میں پختونوں کی عزت و احترام کا خیال رکھا جائے۔

تصیلات کے مطابق کراچی میں مقیم پختون وفود سے پاک سرزمین پارٹی کےسربراہ نے ملاقات کی، پختون وفود نے کراچی آپریشن میں ہونے والی گرفتاریوں کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پوری قوم کو اپنے اتحاد سے دشمن کو  ناکام بنانا ہے تاہم حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں مقیم پختونوں کی شکایات کا ازالہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم جانتی ہے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں پختونوں نے ہی دی ہیں۔ مصطفیٰ کمال نے مطالبہ کیا کہ آپریشن ردالفساد کے تحت جاری کارروائیوں میں پختونوں کی چادر اور چار دیواری کا احترام کیا جائے۔

پڑھیں: ’’ کراچی کے پشتونوں کی گرفتاری قابل مذمت ہے، عارف علوی ‘‘

یاد رہے لاہور حملے کے بعد ملک بھر میں آپریشن ردالفساد جاری ہے، جس کے تحت کسی بھی شہر میں غیر قانونی طور پر مقیم ملکی اور غیر ملکی باشندوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

تحریک انصاف کے رہنماء عارف علوی نے بھی گزشتہ روز کراچی میں مقیم پختونوں کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہر افغانی پختون نہیں اور ہر پختون دہشت گرد بھی نہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں