تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

بینک اکاؤنٹ نمبر کی ضرورت نہیں! ٹرانزکشینز کیلیے نئی سہولت

بینک صارفین کے لیے اچھی خبر ہے کہ اب انہیں لمبا چوڑا اکاؤنٹ نمبر یاد رکھنے کی ضرورت نہ پڑے گی۔

صارفین کو تفصیلات کی جھنجٹ سے چھٹکارا بھی مل گیا اب رقم بھیجنے اور منگوانے کے لیے صارف کا موبائل نمبر ہی کافی ہوگا۔

اسٹیٹ بینک نے ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام ’’راست‘‘ میں نئی سہولت متعارف کرادی۔ اپنے موبائل فون نمبر کو بینک اکاؤنٹ کے ساتھ لنک کرکے رقم بھیجیں اور منگوائیں، موبائل نمبر آپ کی ’’راست‘‘ شناخت ہے۔

ایک فرد سے دوسرے فرد کو رقم کی منتقلی صرف بیس سیکنڈ میں ہو سکے گی۔ کوئی چارجز بھی نہیں دینے ہوں گے اس سہولت کی فراہمی کیلئے بینکوں کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔

صارفین موبائل ایپ، انٹرنیٹ بینکنگ یا بینک برانچ جا کر اپنے رجسٹرڈ موبائل نمبر کو ’’راست‘‘ آئی ڈی بنا سکیں گے اور اسے اپنے آئی بی اے این سے منسلک کر سکیں گے۔ بینک صارف کو ایک وقت میں دو لاکھ روپے تک رقم منتقل کرنے کی سہولت دے سکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -