The news is by your side.

Advertisement

”مذہبی مقامات کو سیاست کیلیے استعمال نہیں ہونے دیں گے“

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ مذہبی مقامات کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے بیان میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ خونی مارچ والوں نے آج سیالکوٹ میں گرجا گھر پر حملہ کیا، عمران نیازی نے گرجا گھر کو جلسہ گاہ بنانے کی کوشش کی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سیاسی دکان چمکانے والا عمران نیازی مذہبی انتشار پھیلا رہا ہے، عمران نیازی مذہبی اقلیتوں کو کیا پیغام دینا چاہتا ہے، ریاست ہر صورت اپنی اقلیتوں کا تحفظ کرے گی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ چرچ کی جگہ جلسہ گاہ کی اجازت نہ دینے کے فیصلے کو تحفظ ریاستی ذمے داری ہے، ملک میں ملوکیت نافذ کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دے سکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ نقض امن پیدا کرنے کی صورت میں قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں