پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ رباب ہاشم کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ رباب ہاشم نے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی اور فیملی کے ساتھ چند تصاویر بھی شیئر کیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے بیٹے کا نام ’اورحان صہیب علی‘ رکھا ہے۔رباب نے تصاویر شیئر کیں جس میں ان کی بیٹی مائیشا ننھے بھائی کو گود میں لیے مسکرا رہی ہیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے لکھا کہ ہم اپنے بیٹے کو دنیا میں خوش آمدید کہتے ہیں، اورحان، مائیشا کا چھوٹا سا بہترین دوست ہے، انہوں نے مداحوں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی اپیل بھی کی ہے۔
یہ پڑھیں: مداح نے 200 میسج کیے اور تحائف لے کر گھر بھی پہنچ گیا، رباب ہاشم
رباب ہاشم کو بیٹے کی پیدائش کو مداحوں اور ساتھی اداکاروں کی جانب سے مبارکباد دی جارہی ہے۔
اداکارہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’انگنا۔‘ ’تمہارے ہیں۔‘ اور ’تم سے مل کر‘ سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔


