پیر, مارچ 9, 2026
اشتہار

ربادا نے 119 سالہ ریکارڈ توڑ کر نئی تاریخ رقم کردی

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر کاگیسو ربادا نے پاکستان کے خلاف 119 سالہ ریکارڈ توڑ کر نئی تاریخ رقم کردی۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 94 رنز بنالیے ہیں، پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف 23 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

بابر اعظم 49 اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 16 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔

جنوبی افریقا کی جانب سے سائمن ہارمر نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، کاگیسو ربادا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ پڑھیں: راولپنڈی ٹیسٹ کا تیسرا روز، پاکستان نے 4 وکٹوں پر 94 رنز بنالیے

اس سے قبل جنوبی افریقی کی ٹیم نے پہلی اننگز میں  404 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور 71 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

کاگیسو ربادرا نے آخری وکٹ پر شاندار شراکت قائم کی اور وہ 11 ویں نمبر پر سب سے بڑا انفرادی اسکور کرنے والے بیٹر بن گئے ہیں۔

ربادا نے متھوسامی کے ساتھ مل کر 98 رنز کی شراکت قائم کی اور 89 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

واضح رہے کہ 1906 میں انگلینڈ کے البرٹ ووگلر نے 62 رنز بنا کر یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں