The news is by your side.

Advertisement

سویلین کے ساتھ کیا سلوک کیا جاتا، رضا ربانی کا مشرف کشمیرڈیل پرسوال؟

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا ہے کہ مشرف دورمیں کشمیر پر پس پردہ ڈیل ہورہی تھی ایسا کسی سویلین نے کیا ہوتا تو اس کے ساتھ وہ سلوک ہوتا جو بھٹو کے ساتھ ہوا تھا۔

چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا کہ تاریخ میں بارہ اکتوبرکوسیاہ دن کے طور پریاد رکھا جائے گا۔

رضا ربانی نے کہا سابق صدر پرویز مشرف کے دورمیں کشمیرپر پس پردہ ڈیل ہورہی تھی اورکشمیرمیں مشترکہ انتظامیہ کی بات چل رہی تھی۔

چیئرمین سینیٹ رضاربانی کا کہنا تھا کہ کشمیرپرسودے بازی کرنےوالا آج آرام سےرہ رہاہے اگرایسا کسی سویلین نے کیا ہوتا تو اس کے ساتھ وہ سلوک ہوتا جو بھٹو کے ساتھ کیا گیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں