تازہ ترین

پرندہ یا جانور؟ تصویر کے بعد ویڈیو بھی معمہ حل نہ کرسکی

انٹرنیٹ پر آئے روز ایسی تصاویر وائرل ہوتی ہیں جنہیں دیکھ کر ذہن بالکل الجھ جاتا ہے اور صارفین اس معمے یا پہیلی کو حل کرنے کی کوشش میں لگ جاتے ہیں۔

انٹرنیٹ صارفین پہیلی تصاویر میں زیادہ دلچپسی لیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ آئے روز نت نئے سوالات یا ایسی تصاویر سامنے آتی ہیں جن کو حل کرنے کا چیلنج دیا جاتا ہے۔

البتہ اب کی بار ایسا نہیں ہوا بلکہ ایک صارف نے ہوبہ ہو کوے کی تصویر شیئر کر کے لکھا کہ یہ دراصل پرندہ نہیں بلکہ خرگوش ہے۔

تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تو لوگ الجھ گئے کیونکہ بظاہر یہ کوا ہی معلوم ہوتا ہے مگر جب اس کی چونچ کو دیکھا جائے تو علیحدہ ہونے کی وجہ سے کان معلوم ہورہے ہیں۔

بہت سارے صارفین نے اسے کوا ہی قرار دیا جبکہ چند کا یہ بھی کہنا تھا کہ واقعی یہ خرگوش ہے۔

تصویر شیئر کرنے والے صارف نے ایک ویڈیو بھی بنا کر شیئر کی جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ الیسٹیٹر (ٹیکنالوجی) کی مدد سے بنائی گئی۔

آپ کو یہ تصویر کس کی معلوم ہورہی ہے ، کمنٹس میں ضرور آگاہ کیجئے۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں