ہفتہ, اگست 15, 2026
اشتہار

ربیکا خان کی بارات میں حادثہ، گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا انفلوئنسر ربیکا خان کی بارات کے موقع پر پیش آئے واقعہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

پاکستان کے معروف کامیڈین کاشف خان کی صاحبزادی ربیکا خان سوشل میڈیا اسٹار ہیں اور گزشتہ رات ان کی رخصتی حسین ترین کے ساتھ ہوئی۔

ٹک ٹاکر کی شادی کے مقام پر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

گاڑی سے دیکھتے ہی دیکھتے شعلے بلند ہونے لگے اور وہاں موجود لوگوں نے گاڑی کی ویڈیو بنائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amna Rasool (@allpakshowbizstarz)

سوشل میڈیا پر جہاں ٹک ٹاکر کی حد سے زیادہ طویل شادی پر پہلے ہی میمز بنائی جارہی ہیں، وہیں گاڑی میں لگی آگ کے باعث مزید تنقید کی گئی۔

یہ پڑھیں: ربیکا خان کے مایوں کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل

ایک صارف نے طنزیہ انداز میں پوچھا ’’تو ربیکا گاڑی میں نہیں تھی ناں؟‘‘

ایک اور نے لکھا ’’اب اس پر پورا سال ولاگز بنیں گے۔‘‘

کسی نے اسے پبلسٹی اسٹنٹ قرار دیا، تو ایک صارف نے ڈرامائی تبصرہ کیا ’’یہ تو بالکل ’میری زندگی ہے تو‘ کے سین جیسا لگ رہا ہے۔‘‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں