سوشل میڈیا انفلوئنسر ربیکا خان اور حسین ترین نے شادی میں ملی سلامی کا بتا دیا۔
ربیکا خان اور حسین ترین پاکستان کی مقبول سوشل میڈیا سیلیبریٹیز ہیں جو اپنے روزانہ کے بلاگز کے لیے مشہور ہیں۔ ربیکا خان کے انسٹاگرام پر تقریباً 6.3 ملین فالوورز، یوٹیوب پر 3 ملین سبسکرائبرز، اور ٹک ٹاک پر 11.3 ملین فالوورز ہیں۔
جوڑے نے حال ہی میں کراچی میں شادی کی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
شادی کی تقریب میں قریبی عزیز اور دوستوں کو مدعو کیا گیا جنہوں نے ناصرف جوڑے کو مبارکباد دی بلکہ بھاری سلامی کا تحفہ بھی دیا۔
یہ پڑھیں: ربیکا خان کی بارات میں حادثہ، گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی
دانش تیمور، اقراء کنول، اریب پرویز، ڈاکٹر مدیحہ، حفصہ، شہیر، وارثہ، اذلان، معاذ صفدر، صبا معاذ، اور بہت سے لوگوں نے دل کھول کر سلامی پیش کی۔
حالیہ وی لاگ میں ربیکا اور حسین نے سلامی کے لفافے کھولے اور ان کی کل سلامی تقریباً 5 لاکھ 18 ہزار روپے تھی، کچھ یوٹیوبرز نے انہیں ایک لاکھ کے قریب بھاری رقم تحفے میں دی۔
اقرا کنول اور اریب پرویز نے ایک ایک لاکھ سلامی دی جبکہ معاذ صفدر نے تین سو ڈالر، دانش تیمور نے 25 ہزار روپے سے زائد جبکہ شہیر نے 25 ہزاروں روپے دیے۔
مداح اور سوشل میڈیا صارفین زیادہ سلامی دینے پر اقرا کنول، اریب پرویز اور معاذ صفدر کی تعریف کررہے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


