ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

رابی پیرزادہ ہراسانی کا شکار، مشتبہ شخص گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان کی معروف سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ کو ہراساں کرنے والے شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں رابی پیرزادہ کو مبینہ طور پر ہراساں کیے جانے کے بعد مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق واقعہ گزشتہ روز ڈیفنس فیز 7 میں پیش آیا جہاں ایک مشتبہ کار سوار شخص نے Rabi Pirzada اور ان کے ڈرائیور کو مبینہ طور پر ہراساں کیا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق سابقہ گلوکارہ کو ہراساں کرنے والے مشتبہ شخص کو جب ان کے ڈرائیور نے روکنے کی کوشش کی تو اس نے ڈرائیور کے ساتھ بھی غیر مناسب رویہ اختیار کیا۔

رابی پیرزادہ نے خاموشی توڑ دی، شادی اور خلع کے حوالے سے حیران کن انکشاف

پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور مشتبہ شخص سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں