تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

رابی پیرزادہ نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

کراچی: سابق پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی معروف سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے زندگی اسلام کے عین اصولوں کے مطابق گزارنے کے اعلان کے بعد عمرہ کی سعادت بھی حاصل کرلی۔

انہوں نے لکھا کہ ’مکہ مکرمہ میں مجھے اللہ کا مہمان ہونے کی طرح محسوس ہوتا ہے، میں اسے ہر جگہ دیکھتی ہوں، مجھے اپنے اہل خانہ، اپنے گھر، اپنی پینٹنگز اور میری زندگی یاد نہیں ہے، مجھے جو یاد ہے وہ ایک ایسی جگہ میں سانس لے رہی ہوں جس کی میزبانی کری ایٹر کے علاوہ کوئی اور نہیں کرسکتا۔

رابی پیرزادہ نے لکھا کہ میں اس موقع پر کوئی آیت نہیں لکھ سکتی بس اتنا کہوں گی ’ لبيك اللهم لبيك۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں رابی پیرزادہ نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کے بعد نئے سفر کا آغاز کیا تھا۔
راپی پیرزادہ نے خانہ کعبہ کی پینٹنگز شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’’یہ ایک نیا آغاز ہے‘‘۔

گلوکارہ رابی پیرزادہ کوئٹہ میں پیدا ہوئیں، وہ تعلیم کے میدان میں بہترین طالبہ رہیں تاہم موسیقی سے لگاؤ انہیں شوبز انڈسٹری میں کھینچ لایا تھا۔ انہوں نے 2005 میں اپنے گانے ’داہدی کُڑی‘ سے ڈیبیو کیا، جس کے بعد ’مجھے عشق ہے‘ اور ’جادو‘ بہت مقبول ہوئے اور گلوکارہ کی ترقی کا سفر شروع ہوا۔

Comments

- Advertisement -