The news is by your side.

Advertisement

پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ غریبوں کی مدد کرنے میدان میں آگئیں، مفت طبی سہولیات دینے کا اعلان

لاہور: پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ نے غریبوں کے لیے مفت ڈسپنسری کھولنے کا اعلان کردیا۔

فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ پر گلوکارہ نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ہاتھ میں کھدال لیے کھڑی ہیں۔ رابی پیرزادہ نے لکھا کہ ’’اپنی مدد آپ کے تحت میں غریب کے لیے دواخانہ قائم کررہی ہوں جہاں غریبوں کو مفت سہولیات دی جائیں گی۔

انہوں نے لکھا کہ ’’بہت جلد غریب اور مستحق افراد کے لیے بغیر کسی بیرونی امداد کے اپنی کمائی سے ڈسنپسری قائم کروں گی، لوگ دوسروں کے عطیات لے کر فلاحی کام کرتے ہیں مگر میں ایسی کمائی سے نہیں کروں گی‘‘۔

یاد رہے کہ رابی پیر زادہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور وہ مداحوں کو وقتاً فوقتاً اپنی موجودگی کا احساس بھی دلاتی رہتی ہیں۔ واضح رہے کہ گلوکارہ رابی پیرزادہ اکثر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹویٹر اور انسٹاگرام پر سانپ، اژدھے اور مگر مچھ کے ہمراہ ویڈیو اور تصاویر شیئر کرچکی ہیں۔ انہوں نے سانپ اور مگرمچھ کے ساتھ ایک ویڈیو بنائی تھی، جس میں انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ نریندری مودی کے لیے تحفہ ہے۔

مزید پڑھیں: گلوکارہ رابی پیرزادہ گرفتاری سے بچ گئیں

گزشتہ دنوں گلوکارہ ایک بڑی مشکل میں بھی پھنس گئیں تھیں کیونکہ محکمہ وائلڈ لائف (تحفظ جنگلی حیات) نے اُن کی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ انہوں نے بغیر لائسنس کے سانپ اور مگرمچھ پال رکھے ہیں۔

محکمہ وائلڈ لائف نے عدالت میں مقدمہ بھی درج کرایا تھا جس پر گلوکارہ کی عدم پیشی پر وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے تھے البتہ رابی پیر زادہ عدالت میں پیش ہوئیں تو حکم منسوخ کردیے گئے تھے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں