اتوار, نومبر 3, 2024
اشتہار

ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کریں گے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کے دفتر کراچی میں ہوگا، رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمان اجلاس کی صدارت کریں گے۔

زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کوئٹہ اورپشاورمیں ہوں گے جبکہ علما کی تکنیکی مدد کیلئے محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

- Advertisement -

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ربیع الاول کے چاند کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کردی ہے، جس کے مطابق ربیع الاول کےچاندکی پیدائش کل رات9بجکر2 منٹ پرہوئی ، غروب آفتاب کےوقت چاندکی عمر 21گھنٹے10منٹ ہوگی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج چاندنظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں، بعض مقامات پر مطلع صاف اور کئی مقامات پر ابرآلود رہے گا۔

غالب امکان ہے کہ یکم ربیع الاول 1440 ہجری دس نومبر کوہوسکتی ہے جبکہ عید میلاد النبیؐ بائیس نومبر کو ہونے کا امکان ہے ۔

واضح رہے ماہ ربیع الاول امت مسلمہ کے لیے خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس مہینے نبی آخرالزماں ﷺ کی دنیا میں آمد ہوئی، پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پوری دنیا کے لئے عملی نمونہ بن کر آئے اور وہ ہر شعبے میں اس اوج کمال پر فائز ہیں کہ ان جیسا کوئی تھا اور نہ ہی قیامت تک آسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں